Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

زمین کے تنازعہ پر آٹھ ملزمان نے دو افراد کا باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

وہوا(نمائندہ خصوصی) آٹھ ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر رسیوں سے باندھ کر دو افراد کو شدید زخمی کر دیا۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ کھڈ بزدار کے مقام پر زمین کے تنازع پرآٹھ ملزمان نے اللہ نواز،عامر نواز کو رسیوں سے باندھ کر کلہاڑیوں،ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔مقامی افراد کی نشاندہی پر پولیس تھانہ وہوا کی نفری موقع پر پہنچی جس نے رسیوں میں بندھے شدید زخمیوں کو بازیاب کرایا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے