Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

منتخب ہو کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا،عبدالقادر کھوسہ

وہوا(مرید عباس کھوکھر سے)منتخب ہو کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا،عبدالقادر کھوسہ۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے نامزد ضلعی چیئرمین سردار عبدالقادر کھوسہ نے یونین کونسل چیئرمینوں،اقلیتی ممبران سے ملاقات میں کہا منتخب ہو کر علاقہ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروں گا اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا۔ان کا کہنا تھا ضلع ڈیرہ غازیخان میں پینے کے صاف پانی،سڑکوں سمیت دیگر بنیادی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے یہ علاقہ مسلم لیگ ن کے گڑھ ہے اور عوام نے اعتماد کیا ہے انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل شمالی سردار مظہر اقبال کھتران،چیئرمین یونین ڈونہ ملک منصور احمد،چیئرمین یونین کونسل حفیظ خان میرانی،سردار اعظم خان ملغانی،اللہ ڈتہ خان،اقلیتی ممبر امر لعل،سردار حاجی فاروق خان کھتران،یوتھ کونسلر عابد سلیم قریشی،سردار نذر خان کلاچی،مقبول شہزداد ملکانی،محمد اقبال خان ملکانی،سردار صلاح الدین خان بزدار،سعید احمد خان گاڈی،محمد کاشف رحمن شیخ،فلک شیر خان دستی،محبت رضا کلاچی و دیگر موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے