Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایس ایچ او تهانہ شاہ صدردین حیات دریشک نے ناجائز طور پر مقدمہ درج کیا ہے-اکرم کھوسہ

دری ڈهولےوالی (نمائندہ خبریں) محمد اکرم ولد پیربخش کهوسہ چاہ رانجھے والا کے رہائشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاری کرتا ہوں ایس ایچ او تهانہ شاہ صدردین حیات دریشک ناجائز طور پر مقدمہ کرہا ہے 06 / 09 / 2016کو ایس ایچ او حیات دریشک ناجائز طور پر میرے گھر داخل ہوا اور میری بوڑھی 60 سالہ والدہ کو ناجائز طور پر تشدد کا نشانہ بنایا بحوالہ ریٹ نمبر 6/ 9/2016کوسیشن جج ڈیرہ غازیخان نے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا لیکن محکمہ پولیس نے ایس ایچ او کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہےلہٰذا حکام بالا ڈی پی او ڈیرہ ڈی آئی جی ، آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ آنیدہ پیشی 14/12 / 2016 تک اگر ایس ایچ او حیات دریشک کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو خود کو آر پی او آفس کے سامنے آگ لگا کر خود کشی کروں گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے