Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ٹریکٹر ڈرائیور کی غفلت سے پھول بن کھلے مرجھا گیا۔

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)دری میرو کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔آٹھ سالہ بچہ موقع پر جاں بحق دو شدید زخمی،ڈرائیور فرار تفصیلات کے مطابق تھانہ دراہمہ کے علاقے دری میر و کے رہائشی پندرہ سالہ حق نواز ،آٹھ سالہ محمد اشفاق،سات سالہ شہناز بی بی سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ پیچھے سے آنی والی ریت سے لدی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس سے آٹھ سالہ محمد اشفاق موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ شہناز بی بی اور حق نواز شدید زخمی ہوگئے موقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراماسنٹر میں منتقل کیا تھانہ دراہمہ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف کاروائی شروع کرکے لاش ورثاء کے حوالے کر دی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے