Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

علیم شاہ کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔پارٹی اس کے خلاف سخت کارووائی کرے گی۔عبدالغفار ڈوگر

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میئر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کیلئے شاہد حمید چانڈیہ میئر کے امیدوار ہیں اور 22 دسمبر کو ن لیگ کا امیدوار ہی کامیاب ہو گا۔ایم پی اے علیم شاہ کارکنوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے عبدالغفار ڈوگر نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازیخان میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اے عبدالعلیم شاہ کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔پارٹی اس کے خلاف سخت کارووائی کرے گی۔مذاکرات کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔مسلم لیگ (ن) ایک مضبوط جماعت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے علیم شاہ کے پارٹی میں مستقبل کے حوالے سے کہا کہ پارٹی میں ان کا مستقبل زیرو کے برابر ہو گا۔اس موقع پر ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ، ایم این اے حافظ عبدالکریم، سردار عبدالقادر کھوسہ سمیت چیئرمین اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے