Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

میونسپل کارپوریشن تونسہ کے چیئرمین کے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

تونسہ شریف (تعمیر نیوز 09دسمبر 2016)میونسپل کارپوریشن تونسہ کے چیئرمین کے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ فرخ اور پیر بشیر جعفر نے چیئرمین شپ  جبکہ یوسف مغل خواجہ فرخ اور منظور مغل نے پیربشیر کے وائس چیئرمین کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تین درخواستیں جمع کرائی گئیں جن میں خواجہ غلام اللہ بخش چیئرمین ، وائس چیئرمین لالہ اعجاز بزدا ر ، سید محمد رمضان شاہ چیئرمین ،رانا متین نے وائس چیئرمین ، مرید عباس شاہ نے چیئرمین جبکہ حاجی فقیر محمد بھٹہ نے وائس چیئرمین کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ واضح رہے کہ اس وقت مجموعی طور پر پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط ہے انہیں 26کونسلرز میں سے 14کونسلرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن اب بھی اپنے امیدوار کی کامیابی کی دعویدار ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن پر امید ہے کہ وہ روپوش ہونے والے ممبران سے مذاکرات میں کامیاب ہو جائیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے