ریتڑہ(نامہ نگارتعمیر نیوز)عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے امن کمیٹی کااجلاس تھانہ ریتڑہ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ سید اصغر حسین بخاری نے کی۔اجلاس میں چیئرمین یوسی ٹبی قیصرانی محمد انور خان ملکانی،سردارعبدالحفیظ میرانی،سردار ایوب خان قیصرانی،سردار محمد اقبال خان ملکانی،مولانا عبدالعزیز باروی،مولانا محمد رمضان ،مولانا عبدالحق،محمد بخش قیصرانی،سید اکبرانجم نے شرکت کی ۔ اے ایس آئی قنبرمشتاق،محمد حنیف گھالی ، سیکیورٹی کنسٹیبل فیض محمد بنبھان،الطاف احمد محرر بھی اس موقع پر موجود تھے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ اوسید اصغر حسین بخاری نے کہا کہ تام مکتبہء فکر کے علماء سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ سے تعاون کریں۔کسی بھی مشکوک شخص یا اشیاء کی فوری طور پر تھانہ میں اطلاع کریں تاکہ بروقت اقدامات کرکے نقصان سے بچا جا سکے۔



0 تبصرے