وہوا(مرید عباس کھوکھر سے)نجات کا بہترین راستہ خدمت خلق ہے،الخدمت کے رضا کار بلاتفریق انسایت کی خدمت جاری رکھیں،حافظ رفیق،فیض بلوچ۔ تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی حلقہPP240کے امیر حافظ محمد رفیق،جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان کے رہنما فیض بلوچ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں سے اپنے خطاب میں کہا آخرت میں نجات کا بہترین راستہ خلق خدا کی خدمت میں ہے،انسانیت کی خدمت بلاتفریق کی جائے اور الحمدللہ فلاحی ادارے خدمت میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا تھا الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار بلاتفریق خدمت کا کام جاری رکھیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی وہوا کے امیر حفیظ اللہ قیصرانی،صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد سلیم لاشاری،نائب امیر حافظ ثناء اللہ،جنرل سیکرٹری الیاس آصف قیصرانی،حبیب گل پٹھان،محمد آصف قیصرانی سمیت کثیر تعداد میں رضاکاروں نے شرکت کی۔




0 تبصرے