Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پریس کلب و انجمن صحافیان کے انتخابات، ڈیموکریٹک جرنلسٹ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)پریس کلب و انجمن صحافیان کے انتخابات، ڈیموکریٹک جرنلسٹ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب، نومنتخب صدر نے پریس کلب و صحافیوں کی فلاح کیلئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن دوستوں نے ان پر اعتماد کیا انشاء اللہ وہ صحافیوں کے عزت وقار کیلئے انکے شانہ بشانہ چلیں گے،برائے صدارت پریس کلب یاسر مشتاق شیخ69،برائے سینئر نائب صدرپریس کلب فداء حسین سومرو67،برائے نائب صدر پریس کلب راؤ فیاض بلامقابلہ، برائے جنرل سیکرٹری پریس کلب بخت محمد کھوسہ65، برائے جوائنٹ سیکرٹری شیخ سلیم رضا66 ، برائے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر بلال لودھی بلامقابلہ، برائے فنانس سیکرٹری پریس کلب شبیر سدوزئی67جبکہ انجمن صحافیان کے امیدوار برائے صدر محمد عاشق کھلول71، برائے سینئر نائب صدر نزاکت علی قریشی 66، برائے نائب صدر چوھدری محمد شکیل 62، برائے جنرل سیکرٹری سردار غلام مصطفی لاشاری67 ، برائے جوائنٹ سیکرٹری ندیم اکبر66، برائے سیکرٹری اطلاعات خضر حیات64 ، برائے فنانس سیکرٹری عاطف فواد68ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔ پریس کلب کے ممبران مجلس عاملہ کی سات میں سے پانچ ممبران قبل ازیں بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ محمد امین کھلول نے 66 اور ڈاکٹر غلام مصطفی بڈانی نے65 ووٹ لیکر دونوں سیٹیں جیت لیں۔پریس کلب ڈیرہ میں انجمن صحافیان و پریس کلب کے انتخابات برائے سال2016-17 ء کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر بہرام خان بزدار کی موجودگی الیکشن پراسس شروع ہوابطور مبصر سب سے زیادہ وقت انہوں نے دیا نومنتخب مےئر شاہد حمید خان چانڈیہ، مسلم لیگ ن کے سٹی صدر شیخ لیاقت رفیق، معروف بزنس مین و سماجی کارکن محمد حنیف خان پتافی، اللہ بخش کورائی، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گُل، اخوند ہمایوں رضا، غازی اتحاد گروپ کے رہنماؤں میں شیخ محمد رفیع، ڈاکٹر محمود شیخ ، جماعت اسلامی کے رہنماؤں میں شیخ حیدر فاروق، حکیم عبدالمنان شاکر قریشی، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ڈیرہ کے رہنما ضیاء الاسلام قریشی سمیت مرکزی انجمن تاجران ، تحصیل ڈیرہ کی یونین کونسلوں سے منتخب ہونیوالے کونسلرز و عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد صحافیوں کے الیکشن کو سراہتی ہوئی نظر آئی۔ اس موقع پر نوید نقوی ، نومنتخب صدور ، جنرل سیکرٹریز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی فلاح کیلئے ہم سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے