Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وائلڈ لائف ڈیپارنمنٹ پنجاب چوہدری منیر کے ہاتھوں یرغمال۔غیرقانونی شکار سے روکنے پر وائلڈ لائف افسر ضلع بدر

بہاولپور (نمائندہ خصوصی ) وائلڈ لائف ڈیپارنمنٹ پنجاب چوہدری منیر کے ہاتھوں یرغمال۔غیرقانونی شکار سے روکنے پر وائلڈ لائف افسر ضلع بدر۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور ریجن میں وائلڈ لائف کے فرض شناس آفیسر نے مسلم لیگ ن کے غیرقانونی شکاریوں کو غیر قانونی شکار کرنے سےروکا تو مسلم لیگی وزراء برا مان گئے اور سزاکے طورپر محکمے کے ایماندار اور فرض شناس آفیسرز کو اپنی طاقت کے بل پر ضلع بدر کروا دیا ۔سیکریٹری وائلڈ لائف کوچوہدری منیر آف رحیم یار خان سیکنڈ پرائم منسٹر آف پاکستان کی کال۔مجھے بہاولپور ڈویژن میں ایماندار اور فرض شناس آفیسرز کی ضرورت نہیں ہے ۔ان کو یہاں سے فوری ٹرانسفر کرتے ہوئے سزا کے طور پر ضلع بدر کریں ۔سیکریٹری وائلڈ لائف نے چوہدری منیر کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بہاولپور ڈویژن سے اپنے محکمے کے ایماندار اور فر ض شناس آفیسرز کی قربانی دے دی ۔ایک طرف تو گورنمنٹ آف پنجاب غیر قانونی شکار کرنے پر پابندی لگاتی ہے دوسری طرف خود ہی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سپورٹ کرتی ہے ۔پاکستان عوامی احتساب پارٹی نے وزیراعظم پاکستان جناب میاں نواز شریف صاحب، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکریٹری وائلڈ لائف کے غیر قانونی ٹرانسفر آڈرز کو فوری معطل کرتے ہوئے سکریٹری وائلڈ لائف پنجاب کو فوری قانونی کاروائی کرتے ہوئے جبری ریٹائرڈ کیا جائے اور اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر شفاف انکوائری کروانے کا مطالبہ بھی کیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے