Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

جوڑ تور عروج پر، سردار میربادشاہ قیصرانی کی ن لیگ کے اہم کونسلر سے ملاقات

تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی) چیئرمین میونسپل کا رپوریشن تونسہ کیلئے جوڑ تور عروج پر،دونوں گروپوں کی جانب سے اکثریت کے دعوے کیا با آور ثابت ہوں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔مگر اس سلسلہ میں سابق صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار میربادشاہ قیصرانی کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے کونسلر یوسف مغل سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں طے پایا ہے کہ رابطے جاری رہیں گے ۔واضح رہے کہ سردار میربادشاہ قیصرانی مسلم لیگ(ن) کے باغی کونسلر سید رمضان شاہ کو میونسپل کارپوریشن تونسہ کا چیئرمین بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔اس سے پیشتر سید رمضان شاہ مسلم لیگ(ن) کی مقامی قیادت سے اختلافات کے باعث رانا متین اور اپنے بھائی صغیر شاہ کے ہمراہ سردار میربادشاہ کے پاس آگئے تھے ۔جس پر سردار میربادشاہ قیصرانی نے انہیں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے ہاں بھیج دیا تھا۔ سید رمضان شاہ ،صغیر شاہ اور رانا متین اس وقت بھی خواجہ شیراز محمود کی ملتان میں واقع رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے دیگر کونسلرز کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔جنہیں مخالف گروپ کی دسترس سے بچانے کیلئے روزول سے ملتان میں ٹھہرایا گیا ہے۔میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین کے عہدے کیلئے اس وقت چار امیدوار میدان میں ہیں چاروں امیدوار آزادانہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔کسی پارٹی نے اپنے امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے