ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی تعمیر نیوز 09 دسمبر 2016 )میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کیلئے مسلم لیگ(ن) آخری فیصلے تک نہ پہنچ پائی۔آج ہونے والی میٹنگ میں ایم پی اے سٹی علیم شاہ،ایم این اے حافظ عبدالکریم سمیت میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے امیدواروں نے شرکت کی مگر علیم شاہ اپنے امیدوار عمران شاہ کو ہی ٹکٹ دینے پر بضد رہے۔جس کی وجہ سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا ۔اس دوران علیم شاہ میٹنگ سے اٹھ کر چلے گئے اور اپنے پینل کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا اعلان کردیا۔یوں حافظ عبدالکریم کی جانب سے بھی اپنے امیدواروں کے کاغذات جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
علیم شاہ کے پینل کی جانب سے
عمران شاہ نے میئر اورذولقرنین لاشاری نے ڈپٹی میئر کیلئے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں
حافظ عبدالکریم پینل کی جانب سے
شاہد حمید خان چانڈیہ نے میئر اور شیخ اسرار احمد نے ڈپٹی میئر کیلئے کاغذات جمع کرا ئے ہیں
جبکہ دیگر امیدواروں میں شیخ نقیب نے میئر اور شاہد بغلانی نے ڈپٹی میئر اور
حاجی خدابخش کھوسہ نے میئر اور میاں سلطان ڈاہا نے ڈپٹی میئر کیلئے کا غذات جمع کرائے ہیں۔
کھوسہ گروپ کی جانب سے
شیربازخان بزدار نے میئر اور زاہدہ قریشی ایڈووکیٹ نے ڈپٹی میئر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

0 تبصرے