ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی تعمیر نیوز 09 دسمبر 2016 ) ضلع کونسل ڈیرہ کیلئے کا غذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کیلئے ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کے فرزند سردار عبدالقادر کھوسہ نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے۔جبکہ وائس چیئرمین کیلئے سردار احمد خان لغاری اور سردار جاوید اقبال قیصرانی نے کاغذات جمع کرائے۔اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سردار عمران کھوسہ نے چیئرمین جبکہ شہزاد کھوسہ اور امام بخش کھوسہ نے وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔




0 تبصرے