Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پانامہ کیس میں مجرموں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں. شیخ عثمان فاروق


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں مجرموں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں اور شوروہی مچاتے ہیں جو چوری کی وارداتوں میں ملوث ہوں ہمیں سپریم کورٹ سے کرپشن کے ذمہ داروں کے خلاف سینیٹر سراج الحق کی رٹ پٹیشن میں انصاف کے مطابق فیصلے
کی پوری امیدہے یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان کی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے 2017 کے سال کو کرپشن فری پاکستان تحریک کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن کو زبر دست عوامی تحریک کے زریعے آئندہ عام انتخابات میں آئین کی دفعات 62-63 پر عمل درآمد کرانے پر مجبور کردیا جائے گاانہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان بوکھلاہٹ کا شکارہو کر ایوان کا تقدس پامال کررہے ہیں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر عطا محمد جعفری نے کہا کہ جماعت اسلامی حسب روایت ہفتہ یکجہتی کشمیر پورے جوش و خروش سے منائے گی اور اس سال بھی ڈیرہ غازیخان،تونسہ ،وہوا،شادن لنڈ،کالا،دری ڈھولے والی ،ریتڑہ اور کوٹ چھٹہ میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے یکجہتی کیمپ اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی اس موقع پر انہوں نے سال 2017 کا منصوبہ عمل اور بجٹ شوری کے سامنے پیش کیااجلاس میں ضلعی نائب امیر امرء شیخ عبدالستار،رشید احمد اختر ،قیم ضلع منیر احمد کلاچی ارکان شوری انجینئرسجاد احمد بلوچ،حاجی اسماعیل ،اعجاز احمد لنگاہ ،سرداراکرم خان ،حفیظ اﷲقیصرانی ،ملک سعید احمد بھٹہ ،سیف اﷲ قیصرانی ،محمد طاہر چوہدری ،وسیم شہزاداور ڈاکٹر رفیق احمد سمیت دیگر ارکان شوری نے شرکت کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے