Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سردار ممتازخان بھٹو نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔بیٹ بھیڈیں والی روڈ کی تکمیل سے ایک بہت بڑی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔سردار قربان علی خان قیصرانی اور حاجی ملک اشفاق چھجڑہR

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی)عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ایم پی اے سردار ممتازخان بھٹو نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔بیٹ بھیڈیں والی روڈ کی تکمیل سے ایک بہت بڑی آباد
ی کو فائدہ پہنچے گا۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سردار ممتاز خان بھٹو کے بھتیجے اور لیگی رہنما سردار قربان علی خان قیصرانی اور حاجی ملک اشفاق چھجڑہ نے بیٹ بھیڈیں والی روڈ کی تعمیر کے کام کاجائزہ لینے کے بعد عوام اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔توانائی اور دیگر مسائل سے نمٹنے کیلئے ایک جامع پروگرام پر عمل کیا جا رہا ہے جس کے ثمرات عوام کے سامنے آرہے ہیں۔18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اب صرف چار گھنٹوں کی رہ گئی ہے اور بہت جلد ہی پاکستان لوڈشیڈنگ فری ملک بن جائے گا جس سے عوام خوشحال اور ملکی صنعت ترقی کرے گی۔بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا وطن عزیز ایشئن ٹائیگر بن جائے گا۔اس موقع پر ملک اسحاق چھجڑہ، ڈاکٹر فیصل خان قیصرانی اور ٹھیکیدار شفیق احمد جروار بھی ان کے ہمراہ تھے۔روڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد بستی بنبھان میں چیف ذولفقار علی سلیمانی کے ڈیرے پر کونسلر ذوالفقاراحمد بھٹو،حاجی زاہد اقبال،حاجی صالح محمد،زبیراحمد سلیمانی،طفیل اختر سلیمانی،مدثر مشتاق بنبھان، مولوی عبدالغفار سلیمانی،فیض محمد گنب،عبدالحمید ٹھیکیدارپر مشتمل وفد سے ملاقات کی ۔جس میں اہل علاقہ نے روڈ منظور کرانے پر ایم پی اے سردار ممتاز خان بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے