Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ عبدالغفار خان کا ماڈل ویلج ہوت لاشاری کا دورہ

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)اسسٹنٹ کمشنر تونسہ عبدالغفار کا ماڈل ویلج ہوت لاشاری کا دورہ،ماڈل ویلج میں واقع پیف کے تحت چلنے والے پرائمری سکول اور ڈسپنسری کا معائنہ کیا،صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہاربرہمی۔تفصیلات کے مطابق اے تونسہ عبدالغفار خان نے ریتڑہ کے نواح میں واقع ماڈل ویلج ہوت لاشاری کو دورہ کیا۔ماڈل ویلج میں واقع پیف کے تحت چلنے والے سکول اور ڈسپنسری کا معائنہ کیا۔ سکول میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد اسے بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ماڈل ویلج ہوت لاشاری کے مکینوں نے اے سی تونسہ عبدالغفار خان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔جس پر انہوں نے متعلقہ حکام سے بات کرکے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے