ٹبی قیصرانی(ڈاکٹر اعجاز احمد میانہ سے) نئے ترمیمی ڈرگ ایکٹ کے خلاف ٹبی قیصرانی میں دوسرے روز بھی میڈیکل سٹور بند رہے۔جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر میڈیکل سٹور مالکان ڈاکٹر محمد اسلم لنگاہ، امتیاز احمد میانہ، اکرام اللہ بھٹہ، ڈاکٹر عطا اللہ گورمانی، محمد عاقل زمری، عصمت اللہ دوانی،مظہراقبال ،محمد طارق ،سجاد احمد،صابر حسین،عنایت اللہ بھٹہ اور ڈاکٹر اعجاز احمد میانہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کالا قانون ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جعلی اور دو نمبر ادویات کے کاروبار کے خلاف ہیں مگر ان کی آڑ میں حکومت پنجاب صاف ستھرا کاروبار کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کو بھی تنگ کرنے کا سلسلہ فی الفور ختم کرے اور ہمارے پندرہ بیس سال سے ڈسپنسر کی سند پر چلنے والے میڈیکل سٹور لائسنس کی فوری طور پر تجدید بحال کرے جو کہ حکومت پنجاب نے 2017 سے ختم کرنے کا جو ایکٹ منظور کیا ہے اسے فوری طور پر واپس لے یا ڈسپنسر حضرات کو متبادل روزگار فراہم کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا ڈرگ ایکٹ میڈیکل سٹور مالکان کا معاشی قتل ہے جو حکومت پنجاب اپنی سرپرستی میں کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو میڈیکل سٹور چیک کرنے کا اختیار دینا کرپشن کا ایک اور دروازہ کھولنے کے مترادف ہے۔ جو کہ سراسر میڈیکل سٹور مالکان اور عام آدمی کے خلاف سراسر زیادتی ہے۔




0 تبصرے