Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

علاقائی ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کروں گا۔آپ لوگوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ سردار ممتاز خان بھٹو و سردار میر بادشاہ قیصرانی

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) علاقائی ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کروں گا۔آپ لوگوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔میرے حلقے کے عوام مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں۔ان کے حل کیلئے اوپر تک جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 240 کے نومنتخب ایم پی اے سردار ممتاز خان بھٹو اور سابق پارلیمانی سیکریٹری سردار میر بادشاہ قیصرانی نے بیٹ بھیڈیں والی
میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے وعدے کے مطابق انڈس ہائی وے سے بیٹ بھیڈیں والی تک رابطہ سڑک کی از سر نو تعمیر شروع ہوچکی ہے اور اس کی تکمیل کیلئے تیزی سے کام جاری ہے اور اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔اس کے علاوہ دیگر منصوبہ جات پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔سردار میر بادشاہ قیصرانی نے کہا کہ وہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے اختلافات پیدا ہونے پر چار بار اپنی نشست سے ہاتھ دھو چکے ہیں مگر اپنے 

اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔بیٹ اور کچے کے علاقے کی عوام کی فلاح بہبود کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز سے پلوں، روڈز کی تعمیر اور بجلی کی فراہمی کے متعددمنصوبے پایہء تکمیل کو پہنچ چکے ہیں اور متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔اسی طرح بہت سے منصوبوں کا بہت جلد آغاز کردیا جائے گا۔اس سے پہلے بیٹ بھیڈیں والی کے مسائل کے بارے میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ملک اشفاق چھجڑہ نے آگاہ 

 کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ نے مسلم لیگ (ن) کو بڑی تعداد میں ووٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کیا۔یہ علاقہ انتہائی پسماندگی کا شکار ہے ۔رابطہ سڑک اور پلوں کی تعمیر کیلئے فنڈز مہیا کرکے اہل علاقہ کی اشک شوئی کی جائے۔بعدازاں ملک خدا بخش چھجڑہ نے ایم پی اے سردار ممتاز خان بھٹو اور سردار میربادشاہ قیصرانی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس 
میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ سمیت ملک فیاض احمد چھجڑہ،بشیراحمد قیصرانی،شاہنواز قیصرانی،ملک عابدچھجڑہ، ملک شریف چھجڑہ،ملک اللہ بخش،ملک عبدالستار،ملک اسحاق چھجڑہ،حاجی سلیمان، ملک عرفان،عبدالرحمٰن بگٹی،محمد یارلتڑا بھی موجود تھے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے