Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

قرآن مکمل ضابطہء حیات ہے۔اس پر عمل کرکے ہر مسلمان فلاح وہدایت پاتا ہے۔مولانا خلیل احمد سراج

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)قرآن مکمل ضابطہء حیات ہے۔اس پر عمل کرکے ہر مسلمان فلاح وہدایت پاتا ہے۔مدارس اسلام کے مضبوط قلعے اور قرآن پاک کی تعلیم کے مراکز ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مولانا خلیل احمد سراج نے دارلعلوم الصفہ بستی ملکانی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے۔جو انسان کو کامیابی کی اعلیٰ منزلیں عطا کرتا ہے۔کلام اللہ کی تعلیم کا بیڑا مدارس اسلامیہ کے سپرد کیا ہے۔اس موقع پر معروف نعت خوان محمد نواز فردوسی نے اپنی خوبصورت آواز میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ مہتمم مدرسہ دارلعلوم الصفہ کے مہتمم قاری محمد افضل نے مدرسے کا تعارف پیش کیا۔آخر میں مولانا خلیل احمد سراج نے مدرسہ ہذٰا سے قرآن کریم حفظ کرنے والے طلبہ کی دستار بندی کی۔جلسہ میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ اور علماء کرام نے شرکت کی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے