Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

تھانہ ریتڑہ کی نئی عمارت کی بالائی منزل پر کھڑکیاں رہائشی مکانوں کی طرف رکھنے پر شہریوں کا احتجاج

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)ماڈل تھانہ ریتڑہ کی نئی عمارت میں بالائی منزل کی تعمیر سے ارد گرد سکنی آبادی اور گرلز ہائی سکول کی بچیوں اور استانیوں کی بے پردگی ہورہی ہے۔بالائی منزل میں کھڑکیا ں نہ رکھی جائیں یا ان کے گرد دیوار تعمیر کی جائے۔تھانہ ریتڑہ کے اطراف میں رہائش پذیر شہریوں نے اڈا ریتڑہ پر احتجاج کیا ہے اور حکام بالا سے نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ ریتڑہ کی نئی عمارت کی تعمیر میں بالائی منزل پر کھڑکیاں رکھی جا رہی ہیں جس سے تھانہ سے متصل گرلز ہائی سکول ریتڑہ کی طالبات اور استانیوں کی بے پردگی ہوگی اوراطراف کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کی بے پردگی ہوگی اور ان کی پرائیویسی بھی متاثر ہوگی۔ عبدالستار،سجادحسین،ریاض حسین،عبدالشکور، محمد اسماعیل،نعمت اللہ، جمیل الرحمٰن،خرم سلیم،سیدمحمد افضل،سید حفیظ اللہ،ارشاد حسین،وزیراحمد،شوکت مصطفیٰ،عطااللہ،اشفاق حسین،محمد ہاشم،جاوید اقبال ودیگر نے حکام بالا سے عمارت کے ڈیزائن میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے