Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

انڈس ہائی وے تا مورجھنگی لنک روڈ خستہ حالی کا شکار، عوام شدید مشکلات کا شکار

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)انڈس ہائی وے تا مورجھنگی لنک روڈ خستہ حالی کا شکار، عوام شدید مشکلات کا شکار ،عوامی نمائندوں اور انتظامیہ سے سڑک کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ۔بشیراحمد اعوان، غلام حیدر میتلا، مداح حسین کلاچی، ریاض حسین کلاچی، افتخار حسین کلاچی، الیاس خان کلاچی، محمد اسلم منڈیرہ، مقبول حسین ملنگ، نعمت اللہ خان، ظفر حسین و دیگر نے ریتڑہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیہڑ اڈا سے مورجھنگی تک جانے والی سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔جس کی وجہ سے پندرہ منٹ کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہوتا ہے مزید یہ کہ اس روڈ پر چلنے والی گاڑیاں کھٹارہ بن چکی ہیں جس کی وجہ سے مورجھنگی، پتی والا، بستی زور اور ملحقہ آبادیوں کی ہزاروں نفوس پر مشتل آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ، ایم پی اے سردار ممتاز خان بھٹو اور چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر کھوسہ سے اس روڈ کی دوبارہ مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے