Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پٹرولنگ پوسٹ کوٹ موڑ کے اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیوروں کو ناجائز تنگ کرنا معمول بنا لیا۔یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔سردار عالم شیر لاشاری، نذرحسین لاشاری


ریتڑہ(نامہ نگار) پٹرولنگ پوسٹ کوٹ موڑ کے اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیوروں کو ناجائز تنگ کرنا معمول بنا لیا۔کوئی بھی الزام لگا کر نذرانہ وصول کرلیا جاتا ہے۔یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔سردار عالم شیر لاشاری، نذرحسین لاشاری، عبدالکریم لاشاری، غلام حسین لاشاری، محمد ندیم لاشاری، تنویر عباس لاشاری، محمد انور لاشاری، غلام شبیر لاشاری ودیگر نے ریتڑہ میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پٹرولنگ پولیس پوسٹ کوٹ موڑ کے اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیوروں سے زبردستی نذرانہ وصول کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔کوئی بھی الزام لگا کر چالان اور جرمانہ کرنے کی دھمکی دے کر پیسے اینٹھ لیتے ہیں۔اگر انکار کیا جائے تو بھاری جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے۔جس کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے انچارج پٹرولنگ پولیس ضلع ڈیرہ غازیخان سے پٹرولنگ پولیس پوسٹ کوٹ موڑ کے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں انصاف نہ دلایا گیا تو وہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہو گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے