Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

یونین کونسل کوتانی کا اجلاس

وہوا(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل کوتانی کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل برؤے کار لائیں گے ترقیاتی کاموں سے یونین کونسل کا شمار جلد ترقیاتی یافتہ علاقوں میں ہوگا یونین کونسل کے تمام منتخب کونسلر کو ساتھ مل کر اس علاقے کی ترقی کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے بہت جلد ضلع چئیرمین سردار عبدالقادر کھوسہ کو یونین کووزٹ کرائیں گے اور اس علاقے کے مکینوں کو درپیش بنیادی مسائل اگاہ کریں گے اس بات کا اظہار تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین یونین کونسل کوتانی سردار ضیاء الرحمن کھیتران اور وائس چئیرمین عاشق حسین نے مشترکہ طور پر تعارفی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد ضلع چئیرمین سردار عبدالقادر کھوسہ یونین بھر کا دورہ کریں گے اور ان کو علاقے کی پسماندگی بارے بخوبی اگاہ کیا جائے گا تا کہ وہ علاقے کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا یونین کونسل کوتانی کا شمار پسماندہ ترین علاقوں میں ہوتا ہے انشاء اللہ اپنے اختیار کا مساوی استعمال کرتے ہوئے تمام منتخب کونسلرصاحبان کو ساتھ لیکر پسماندگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل برؤئے کار لائیں گے اس موقع ؑ کونسلر حاجی عزیز احمد کھیتران ۔کونسلر شیخ غلام فرید ،عبدالرشید خان قیصرانی،عصمت اللہ ڈمرہ،مظہر اقبال،امتیاز احمد خان کھیتران،حافظ غلام قاسم ،جاوید اقبال بزدار ،نذر حسین دستی،مرید عباس کھوکھر ،شیر زمان کھیتران ،امجد عزیزکھیتران ،غلام عباس کھوکھر،بشیراحمد بھٹی ،جیون نسیم بھٹی و دیگر موجود تھے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے