ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)یونین کونسل ٹھیکر کا متوقع ششماہی بجٹ 18الاکھ روپے منظور تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محمد اعظم وائس چیئرمین کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مہمان خصوصی چیئرمین یوسی ٹھیکر سردار حیات خان بزدار جبکہ کونسلرز عبیداللہ خان ‘ طارق خان ‘رحیم بخش خان ‘واحد بخش خان ‘ عطا محمد خان ‘ کسان کونسلر منصور احمد خان ‘یوتھ ممبر مقصود احمد ‘ لیڈی کونسلرز امیراں بی بی ‘ نوراں بی بی کے علاوہ معززین علاقہ حاجی باز خان چاکرانی ‘ محمد بخش ‘کمال دین ‘حافظ محمد امین ‘کمال خان ‘محمد خان برادرم مرحوم سدید الدین ‘محمد بلال ‘عبدالسلام بزدار اور حاجی اللہ بخش وغیرہ نے شرکت کی اجلاس عام 10بجے شروع ہوا جس میں کونسلر مرحوم سدید الدین بزدار کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی دوسرا اجلاس بجٹ ایک بجے شروع ہوا جس میں متوقع بجٹ 18لاکھ روپے بھاری اکثریت سے منظور کیا گیااخراجات کی مد میں ساڑھے 13لاکھ روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ کیلئے ساڑھے چار لاکھ روپے رکھے گئے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین یوسی ٹھیکر سردار حیات خان بزدار نے کہا کہ ٹرائیبل ایریا میں پسماندگی حد سے زیادہ ہے پنجاب حکومت ٹرائیبل ایریا میں پسماندگی کے خاتمے کیلئے فنڈز فراہم کرے ٹرائیبل ایریا میں روڈ کی کوئی سہولت موجود نہیں بچوں کو سکول جانے کیلئے دور دور کا سفر کرنا پڑتا ہے تعلیمی اداروں ‘ہسپتالوں ودیگر اداروں کی حالت زار توجہ طلب ہے آخر میں شرکاء اجلاس کیلئے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔
0 تبصرے