تونسہ شریف(سٹاف رپورٹر) سود خوری پر مقدمات ‘کاغذی کارووائی کے بعد ختم ‘عوامی وسماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے کارووائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تونسہ شریف میں کار ‘موٹرسائیکل شوروم اور نقدی پر تاحال سود کا کاروبار عروج پر ہے آج تک کسی بھی سود خور کے خلاف کوئی کارووائی نہ ہوئی تھانہ سٹی میں 2015ء میں سود کے کاروبار کے الزام میں خضر ‘زرم علی ‘طارق گاذر ودیگر جبکہ 2016ء میں قادر بخش ‘بشیر احمد اور مجید ملغانی کے خلاف زیر دفعہ 3/4کے تحت مقدمات درج ہونے کے بعد ریکارڈ میں سودخوروں کے خلاف کارووائی کی بجائے انہیں چھوٹ دے دی گئی عوامی وسماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سود خور دن بدن کروڑ پتی بن رہے ہیں جبکہ ان سے ادھار لینے والے اپنے مکانات تک بیچ ڈالتے ہیں تحصیل تونسہ شریف کے تھانوں میں سوددینے والے افراد پر صرف ایف آئی آر درج کرنے اورمثل میں ان کے حق میں رپورٹ لکھ دینے سے ان کی حوصلہ شکنی کی بجائے حوصلہ افزائی کی گئی جس کی وجہ سے انڈس ہائی وے پر درجنوں کی بجائے سینکڑوں شورومز میں اضافہ ہوگیا ہے اور سود خور دیدہ دلیری سے مجبورافراد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او ڈیرہ ‘ڈی آئی جی ڈیرہ ‘آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری کارووائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 تبصرے