تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی) زمینوں کے کیسوں میں ڈگری کے اجراء پر بیلف کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور سیکورٹی فراہم کی جائے تفصیل کے مطابق عدالتوں میں زمینوں کے ہزاروں کیس زیرالتوا ہونے سے سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زمین کا کیس ڈگری ہونے کے بعد بیلف جب ملزمان کے پاس جاتا ہے تو سینہ زور ملزم بیلف کی گرفت میں نہیں آتا جس کی وجہ سے عدالتوں میں ہزاروں کیس زیرالتوا ہیں اگر بیلف کو سیکورٹی فراہم کی جائے اور پولیس کی نفری ساتھ بھیجی جائے تو بہت سے مسائل کا خاتمہ ہوگا ۔
0 تبصرے