Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سستی بستی میں بچوں کی لڑائی پر دہم کلاس کا طالب علم قتل

تونسہ شریف( سٹاف رپورٹر) سستی بستی میں بچوں کی لڑائی پر دہم کلاس کا طالبعلم محمد عمران بھٹہ قتل تفصیل کے مطابق گزشتہ ایک روز قبل تونسہ شریف کی سستی بستی میں بچوں کی لڑائی ہوئی تو محمد طارق موچی نے اپنا غصہ نکالنے کی خاطر اپنے باپ اللہ بخش اور بھائیوں کو ساتھ لیا اور محمد عمران بھٹہ کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا محمد عمران بھٹہ اور اس کا والد حق نواز باہر آئے تو باپ بیٹوں نے اینٹوں کے وار کر کے محمد عمران بھٹہ اور اس کے والد حق نواز کو زخمی کر دیا محمد عمران بھٹہ کو ایک اینٹ ماتھے پر جبکہ دوسری اینٹ سینے پر لگی جس سے محمدعمران بھٹہ کو شدید جوٹیں آئیں جسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا مگر وہ زخموں کوتاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا مرحوم محمد عمران بھٹہ دہم کلاس کا طالبعلم تھا آج اس کا پہلا پیپر تھا جبکہ اس کا والد حق نواز سبزی منڈی میں پلے داری کرتا ہے جبکہ ملزم محمد طارق آوارہ گردی کرتا ہے اور اس کا باپ پرچون کی دکان چلاتا ہے مقتول محمد عمران کا گھر قاتل محمد طارق کے گھر کے سامنے ہے عوامی وسماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ شہر میں روز بروز نوجوان قتل ہورہے ہیں جو کہ افسوس کا مقام ہے عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے انتظامیہ سے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارووائی کا مطالبہ کیا ہے دریں اثناء ایس ایچ او ملک محمد ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ محمد عمران بھٹہ کے قاتل جلد گرفتار کر لیں انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا میر ی تعیناتی کے بعد تھانہ تونسہ سٹی کی حدود میں جرائم کے خاتمہ کی از حد کوشش جاری ہے اور اس سے قبل بھی منگروٹھہ چونگی پر ہونے والے قتل کے ملزم کو گرفتار کر کے جوڈیشل کردیا گیا ہے اور جلد ہی ملزم اللہ بخش اور اس کے بیٹوں کو گرفتار کر لیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے