تونسہ شریف:بوائز ہائی سکول تونسہ میں سیکنڈ ٹائم کلاسز کا اجرا‘غریب اور کاروباری افراد کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے احسن اقدام تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں غریب اور کاروباری افراد کو سیکنڈ ٹائم تعلیم جاری رکھنے کیلئے تین سکولوں کی منظوری دی ہے جن میں سٹی ہائی سکول ڈیرہ ‘گرلز ہائی سکول نمبر1ڈیرہ اور بوائز ہائی سکول تونسہ شریف شامل ہیں ٹائم ٹیبل کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے سے 1بجے تک جبکہ سیکنڈٹائم 1بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک کلاسیں لگائی جائیں گی فرسٹ ٹائم سرکاری سکولوں میں طلباء جیسے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ سیکنڈ ٹائم غریب اور کاروباری افراد داخلہ لے سکیں گے حکومت پنجاب کی طرف سے 18ہزارروپے اعزازیہ ٹیچر کو دیا جائیگا ہر سکول میں 4ٹیچر اور2چپڑاسی تعینات ہوں گے جو طالبعلم فرسٹ ٹائم سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کی تعلیمی حالت کمزور ہے مگر وہ ٹیوشن پڑھنے کی سکت نہیں رکھتے تو انہیں ان منظور شدہ سکولوں میں داخل کرایا جائے گا اس موقع پر ذوالفقار خان ملغانی ہیڈماسٹر ہائی سکول تونسہ شریف نے مقامی صحافیوں محمد عثمان غنی آرائیں ‘محمد عرفان قیصرانی ‘ساجد محمود‘سلطان میر وغیرہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے غریب اور مزدور افراد کیلئے احسن اقدام ہے بوائزہائی سکول تونسہ میں ششم اور نہم کلاسز کیلئے داخلے شروع ہیں اور کلاسز کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔
0 تبصرے