Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تھپڑوں کی گونج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ، ن لیگ کے رہنمائوں میں ہنگامہ آرائی ، ن لیگ جاوید لطیف اور پی ٹی آئی کے مراد سعید نے ایک دوسرے کو تھپڑ جڑ دیئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور پی ٹی آئی کے ایم این اے مراد سعید کے درمیان جھگڑے پر قومی اسمبلی کا اجلاس ختم کر دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف نے تلخ کلامی پر پی ٹی آئی کے مراد سعید کو تھپڑ دے مارا جس سے معاملہ طول پکڑ گیا اور اسمبلی اجلاس کو ختم کر دیا گیا۔
بعدازاں مراد سعید نے قومی اسمبلی سے باہر آ کر بدلہ لینے کے لیے لیگی رہنما جاوید لطیف کو تھپڑ رسید کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے