Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی کا موں کا جال بچھایا ہے. سردار ممتازاحمد بھٹو

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے )یونین کونسل تمن قیصرانی،کوٹ قیصرانی،ناڑی میر کھر اورٹھٹھہ لغاری میں ترقیاتی کاموں کیلئے گرانٹ جاری کر دی گئی ہے۔انڈس ہائی وے تا بستی باقر والا پختہ سڑک کی تعمیر کیلئے ساڑھے چار کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور ہوچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 240 سردار ممتازاحمد بھٹونے سردارقربان علی قیصرانی ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں ترقیاتی کا موں کا جال بچھایا ہے اور موجودہ دور میں تعمیروترقی کا ایک نیا باب لکھا جارہا ہے۔عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے انہوں نے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں روڈز، فراہمی آب ، ٹف ٹائل اور نالی سولنگ کے منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمن قیصرانی کی دونوں یونین کونسلیں چونکہ دورافتادہ اور بکھری ہوئی آبادی پر مشتمل ہیں اس لئے ان میں فراہمی آب کیلئے نلکے لگانے کا ایک پروجیکٹ شروع کیا جارہا ہے جس میں ہر آبادی میں نلکا لگایا جائے۔یونین کونسل کوٹ قیصرانی،یوسی ناڑی،قصبہ ٹھٹھہ لغاری یوسی جھوک بودو میں نالی سولنگ اور میرکھر میں سیوریج کے مسائل سے نمٹنے کیلئے گرانٹ جاری کی جا چکی ہے جس پر آئندہ کچھ دنوں میں کام کا آغاز کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل ببی میں انڈس ہائی وے سے بستی باقروالا تک پختہ سڑک کی تعمیر کیلئے ساڑھے چار کروڑ کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں اور سروے کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے اور اس سڑک کی تعمیر بہت شروع ہوجائے گی۔اس موقع پر حاجی ملک اشفاق احمد چھجڑہ،ملک اسحاق چھجڑہ،نعمت اللہ ملکانی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے