Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ڈی جی خان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ،5دہشت گرد ہلاک ایک اہلکار شہید

ڈی جی خان :ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد اور دیگر آپریشنز کے تحت ڈی جی خان اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا.جھڑپ کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور راجنپور کے آس پاس کے علاقوں میں فوج اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی .جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلا ک ہوگئے جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک رینجرز کا جوان زخمی ہوگیا جس کو ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اتوار کی صبح 5 بجے شروع کیا گیا اور مزید دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاعات ہیں ذرائع کے مطابق مارے جانیوالے افراد سکیورٹی فورسز اور اہم قومی مقامات پر حملوں سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے