Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سیالکوٹ میں دہشتگردی کا ایک اور بڑا واقعہ

سیالکوٹ میں دہشتگردی کا ایک اور بڑا واقعہ
سیالکوٹ میں ایک بار پھر مُنیب و مُغیث کی طرح تاریخ دہرائی گئی ہے..
تھانہ رنگپورہ کے بلکل قریپ یہ دہشتگردی کا واقعہ تقریبا 30منٹ تک جاری رہا مگر رنگپورہ تھانہ اور ضلعی انتظامیہ بے خبر اصل واقعہ یہ ہےکہ
اس کا نام چندا شامی کباب والا ہے.
یہ شامی کباب کی ریڑھی لگاتا تھا اس نے ایک ایک پائی جوڑی اور رنگپورہ روبی سویٹ والوں کو تھوڑے تھوڑے پیسے دے کر روبی سویٹ والوں سے ایک دوکان خریدی اور پھر اُسی دوکان میں شامی کباب کا کام چلاتا تھا،
اس بندے نے روبی سویٹ والوں کو مختلف عرصے میں ٹوٹل 70 لاکھ روپے دیئے اور پھر بھی روبی سویٹ والے دوکان کی رجسٹری کرکے دینے کو تیار نہیں تھے...
روبی سویٹ والوں نے پہلے بھی کئی بار اس بندے کو تھانے بند کروایا جھوٹی درخواستیں دے کر جن میں یہ بندہ بے گناہ ثابت ہوتا تھا اور روبی سویٹ والوں نے اس بندے کو بہت سے کیسیز میں پھنسا رکھا تھا...
اب کچھ دن پہلے روبی سویٹ والوں نے سویٹ پیلس کے سامنے بٹ آنڈوں والے سے اس کی دوکان کا سودا کیا اور 10 لاکھ وصول کرلیے اور آج صبح روبی سویٹ والوں نے اس بیچارے کی دوکان پر قبضہ کرنا چاہا جس کو روکنے کی اس نے بہت کوشش کی، جب کچھ نہ بن پڑا اور نا ہی پولیس موقع پر آئی تو اس بندے نے گھر سے پستول لے کر فائرنگ کردی جس سے روبی سویٹ والے کا سالا موقع پر ہی قتل ہوگیا اور کئی راہگیر زخمی ہوگئے، فائرنگ کے دوران گولی پھنسنے سے پستول کام کرنا چھوڑگیا تو روبی سویٹ والوں نے اس کو پکر کر مارنا شروع کردیا اور ہھر کمبھے سے باندھ کر اتنا مارا کہ اس کی ڑیڑھ کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور بازو کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں اور سر پر لوہے کے راڈ لگنے سے مغز بھی باہر آگیا اور لاہور لے گے ابھی تک اُس کی حالت خطرے میں ہے.
اس کی بیوی 8 ماہ کی پریگننٹ تھی جو اپنے خاوند کا حال دیکھ کر بیوش ہوگئی اور ابھی تک اُس کی حالت خطرے میں ہے... اس کا سب سے بڑا بیٹا 9 سال کا اور دو چھوٹی بیٹیاں بھی ہیں اور یہ رنگپورہ میں پیر بشیر والی گلی میں رہتا تھا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے