Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

معروف شاعرہ فرزانہ ناز چل بسیں

اسلام آباد(تعمیر نیوز آن لائن) گذشتہ روز قومی کتاب میلے کی اختتامی تقریب کے دوران اسٹیج سے گر کر زخمی ہونیوالی نوجوان شاعرہ فرزانہ ناز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قومی کتاب میلے کے اختتام پر نوجوان شاعرہ فرزانہ ناز اسٹیج سے اترتے ہوئے سر کے بل نیچے گر کر زخمی ہوگئی تھیں، انہیں ریڑھ کی ہڈی اور دماغی چوٹیں آئی تھیں۔فرزانہ ناز کو تشویشناک حالت میں شفاءانٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہوش میں نہ آسکیں اور کومہ میں چلی گئیں۔ 24گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے