Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا، پولیس میرے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی۔محمد سلیم خوجہ

ریتڑہ(نامہ نگار)ریتڑہ کی نواحی بستی رہلیں میں کچھ عرصہ پہلے ندیم خوجہ ولد مہرداد خوجہ کو قتل کردیا گیا تھا۔مگر اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو پکڑنے سے گریزاں ہے۔الٹا ہمارے رشتہ داروں اور دوستوں کو تفتیش کے نام پر تنگ کررہی ہے۔ڈی پی او ، آر پی او اور خادم اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ انہیں انصاف دلائیں۔مقتول ندیم خوجہ کے بھائی محمد سلیم خوجہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کو قتل ہوئے ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے مگر ابھی تک پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔ہم ملزمان کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرانا چاہتے تھے مگر پولیس نے قتل کے دو ہفتے بعد نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ۔پھر ہم سے مشکوک افراد کی لسٹ مانگی گئی جس پر ہم نے انہیں چھ افراد کے نام دئے کہ یہ لوگ ہمارے بھائی کے قتل میں ملوث ہیں۔مگر پولیس ان چھ افراد کو گرفتار کرنے یا ان سے تفتیش کرنے کی بجائے ملزمان کے ساتھ ساز باز کرکے ہمارے رشتہ داروں اور دوستوں کو حراساں کر رہی ہے اور ہمارا ساتھ دینے کی پاداش میں انہیں تفتیش کے نام پر ڈرا دھمکا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں جبکہ ملزمان بااثر ہیں وہ ہمیں اور ہمارے عزیزوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں کہ اب آپ لوگوں کی خواتین خانہ کو بھی پولیس کے ذریعے اٹھوا کر ان سے بھی تفتیش کی جائے گی ، ندیم کی جان بھی گئی اب آپ لوگوں کی عزتوں کا جنازہ بھی اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میری ڈی پی او ، آر پی اوڈیرہ غازیخان اور خادم اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ انہیں انصاف فراہم کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے