Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وہاڑی:ملتان روڈ پر وین درخت سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے 15افراد زخمی

وہاڑی (ویب ڈیسک)وہاڑی میں ملتان روڈ پر تیز رفتار وین درخت سے ٹکرانے سے 15افراد زخمی ہو گئے ۔
جیو نیوز کے مطابق ملتان روڈ پر تیز رفتار وین بے قابوہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں اپنے عزیز کو ایئر پورٹ پر چھوڑ کر واپس آنے والے ایک ہی خاندان کے 15افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس کے بعد امدادی ٹیموں نے جاءوقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جوکہ نواحی گاوں 144 ڈبلیو بی کا رہائشی ہیں۔ 
ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام افراد اپنے عزیز کو عمرہ کرنے کے لیے ملتان ایئرپورٹ چھوڑ کر گھر واپس آ رہے تھے کہ واپسی پر گھر کے نزدیک ہی حادثے کا شکار ہو گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے