Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

شادی سے انکار،18 سالہ لڑکی پر والد کا رشتہ داروں کے ہمراہ بدترین تشدد

خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی سے انکار پر سگے باپ نے اپنی 18 سالہ بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال میں باپ اپنی 18 سالہ بیٹی کی شادی اپنے بھتیجے سے کرانا چاہتا تھا مگر لڑکی اس رشتے سے راضی نہ تھی اور اس نے شادی سے انکار کردیا ۔لڑکی کے انکار کرنے پر باپ نے طیش میں آکراپنے دیگر رشتہ داروں سے ساتھ لڑکی کو ڈنڈوں اور مکوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔تشدد کے بعد لڑکی کو تشویشناک حالت میں ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی ایک آ نکھ ضائع ہونے کی اطلاع دی جبکہ پولیس نے اس افسوسناک واقعے کے بعد کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے