Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سسر اور خاوند کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی

 مظفرگڑھ(محمد جواد بشیر سے)سسر اور خاوند کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون نشتر ہسپتال ملتان میں زخموں کہ تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔ 
راشدہ کو 8 ماہ کی ایمان فاطمہ سمیت خاوند اور سسرنے تیل ڈال کر آگ لگا دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کی رہائشی خاتون راشدہ کو 8 ماہ کی بچی سمیت اس کے سسر اور خاوند نے تیل ڈال کر آگ لگا دی تھی۔جس کی وجہ سے راشدہ کو شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان داخل کرا دیا گیا تھا۔ 
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ  ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں ۔
راشدہ بی بی گزشتہ ایک ماہ سے موت و حیات کی جنگ لڑ رہی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے