شجاع آباد( نامہ نگار) بستی شوالا میں ساس سسر کا بہو پر ڈنڈوں سے مبینہ تشدد، ہاتھ کی انگلیاں توڑ دیں بستی شوالا کی رہائشی سمیرا کی 2 ماہ قبل کبیروالا کے رضوان سے شادی ہوئی لیکن شادی کے 1 ماہ بعد ہی سمیرا ناراض ہوکر اپنے میکے شجاع آباد واپس آگئی گزشتہ روزسمیرا کی ساس کوثر،سسررمضان 2 نامعلوم افراد کے ساتھ سمیرا کے گھر آئے اور زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی سمیرا کے انکار پر انہوں نے سمیرا کو ڈنڈوں سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، ہاتھ کی انگلیاں توڑ دیں اور فرار ہوگئے تھانہ سٹی شجاع آباد نے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ سمیرا کو تحصیل ہسپتال شجاع آباد منتقل کردیا گیا ہے ۔




0 تبصرے