خانپور بگا شیر(نمائندہ خصوصی)خانپور بگا شیر محلہ طالب شاہ کی رہائشی خاتون اقبال مائی زوجہ محمد رفیق نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25مارچ کو اسلم نے گن پوائنٹ پر مجھ سے زیادتی کی اور ساتھی بشیر احمد نے پستول تان کر دھمکیاں دیں۔محمد اسلم کو دوران زیادتی موقع سے سائلہ اقبال مائی کے شور مچانے پر اہل محلہ اور اس کے بیٹوں نے پکڑ لیا تھا جبکہ دوسرا ملزم بشیر موقع سے فرار ہو گیا ۔تھانہ صدر پولیس مظفر گڑھ نے اسلم کو گرفتار کر کے اسکے خلاف زیادتی کامقدمہ درج کیا جو اس وقت جیل میں ہے جبکہ دوسرا ملزم بشیر احمد ضمانت پر رہا ہے۔ اس دوران اقبال مائی ہر پیشی پر حاضر ہوتی ہے اور انصاف کیلئے کوشاں ہے جبکہ اسلم اور بشیر کے لواحقین اﷲ داد، عابد، امتیاز ،اجمل اور اشرف وغیرہ نے ذرائع کے ذریعے اسے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے ہیں کہ اس کیس سے دستبردار ہو جاؤ ورنہ تمہارے بیٹوں محمد آصف اور محمد کاشف کو اغوا کر کے نشان عبرت بنا دیں گے ۔اقبال مائی نے ڈی پی او مظفر گڑھ اویس ملک سے درخواست کی ہے کہ اس کے بیٹوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔




0 تبصرے