Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

گورنمنٹ پرائمری سکول بستی لعلانی بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم

وہوا : گورنمنٹ پرائمری سکول بستی لعلانی بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم طلباء کا کتابیں اور سکول بیگ اٹھا کر احتجاج بجلی کا کنکشن موجود ہونے کے باوجود گزشتہ ایک سال سے سکول کو بجلی کی سپلائی بند کلاس رومز سے پنکھے غائب پانی نہ ہونے کی وجہ گزشتہ تین روز طلباء نے احتجاجاً سکول آنا بند کردیا سکول طلباء کے والدین محمد حنیف،منظور احمد،بشیراحمد،محمد سلیمان،ممبر غلام رسول،عبدالعزیز،سیف اللہ،ظفر اقبال،محمد ریاض نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول لعلانی(مرکز وہوا)میں گرمی کی اس شدت میں بچے بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پر گزشتہ تین روز سے سکول جانا بند کردیا ہے جبکہ سکول میں بجلی کا کنکشن بھی لگا ہوا ہے لیکن میٹر سے سکول کو بجلی کی سپلائی بند ہے طلباء کے والدین نے کمشنرڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا کہ سکول میں بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بچوں کے مستقبل کو تاریکی میں ڈوبنے سے بچایا جائے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے