تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی )سلیمانیہ بازار تونسہ شریف میں اچانک آگ لگ گئی۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کھلونوں چوڑیوں اور شوز سٹور کی دکانوں کو آگ نے لپیٹ میں لیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا.ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ بصورت دیگر نقصان کہیں بہت زیادہ بھی ہو سکتا تھا۔کیونکہ جس علاقے میں آگ لگی وہ بہت گنجان آباد اور تنگ گلیوں پر مشتمل ہے۔اہل علاقہ اور تاجروں نے ریسکیو 1122 کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔






0 تبصرے