جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے موضع باٹی میں آج صبح پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارے میں سوار پائیلٹ اور اس کے ساتھی نے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔
ذرائع کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کی وجہ سے بے قابو ہو گیا اور قلابازیاں کھانے لگا۔
اس دوران پائیلٹ نے طیارے پر کنٹرول کی کوشش جاری رکھی اور اسے آبادی سے دور لے جانے میں کامیاب رہا۔
طیارہ گنے کے کھیتوں میں گرا جس سے وہاں آگ لگ گئی جبکہ حادثے کی اطلاع ملنے پر فضائیہ کے افسران بذریعہ ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ گئے۔
اس دوران اسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔

0 تبصرے