تونسہ شریف :تونسہ شریف کی نواحی بستی بنڈی کے رہائشی اجمل خان نتکانی کے تیرہ سالہ فرزند نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں۔ریسکیو 1122 نے تونسہ ہسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے
تفصیل کے مطابق
تونسہ کی یونین کونسل بنڈی کے تیرہ سالہ محمد عرفان ولد اجمل خان نتکانی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں۔محمد عرفان ولد اجمل خان قوم نتکانی بستی بنڈی نے سکول جانے سے انکار کیا تو گھروالوں نے سختی سے سکول جانے کیلیے کہا لیکن اس نے قریبی دوکان سے زہریلی گولیاں لےکر کھا لیں۔حالت غیر ہونے پر متاثرہ عرفان کو تونسہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں فوری طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔




0 تبصرے