Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

"پاکستان کا نقطہءنظر برائے مکمل صحت و صفائی" مہم کے سلسلے میں رضاکاروں کیلئے تربیتی پروگرام

مظفرگڑھ (محمد شیراز بشیر سے ) کمیونٹی ڈیویلپمنٹ یونٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ مظفرگڑھ یونین کونسل جگت پور اور کھاڑک میں مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر "پاکستان کا نقطہءنظر برائے مکمل صحت و صفائی" کی مہم چلا رہا ہے۔ جس کے تحت دونوں یونین کونسلز کو "کھلے انسانی فضلے سے پاک" کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی رضاکاروں کے لیے آغوش ہوٹل مظفرگڑھ میں تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تین روزہ تربیت میں 24رضاکاروں کو "پاکستان کا نقطہءنظر برائے مکمل صحت و صفائی" کے حوالے سے مکمل آگہی دی گئی۔ تربیت کے دوران تمام رضاکاروں کو گاؤں میں لے جا کر تمام کاموں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔یہ تربیت آگاہی اور واٹر ایڈ پاکستان کے تعاون سے فرحت جہانگیر نے دی۔ تربیت کے آخری دن کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آفیسر مقبول احمد صاحب نے شرکا سے خطاب کیا اور گاؤں میں صحت و صفائی کے حوالے سے انکی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ کھلے میں پاخانہ پولیو اور پیٹ کی بہت ساری بیماریوں کا باعث بنتا ہے اس وجہ سے آپ سارے لوگ مل کر اپنے اپنے گاؤں کو کھلے میں انسانی فضلے سے پاک کرنے کی مہم میں پبلک ہیلتھ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ مظفرگڑھ کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ کیا جاسکے۔ آخر میں انہوں نے شرکا میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے