Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایجو کیٹر بھرتی،میرٹ لسٹ میں امیدوار نام ڈھونڈتے رہے،سکولوں کی ترجیحات بھی تبدیل،رشوت کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ایجو کیٹرز

ڈیرہ غا زیخان (تعلیمی رپورٹر ) ایجو کیٹر بھرتی ،میرٹ لسٹ میں امیدوار نام ڈھونڈتے رہے امیدواروں کے سکولوں کی ترجیحات بھی تبدیل رشوت کی راہ ہموار کی جارہی ہے ؛؛ایجو کیٹرز
تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2016 سے گریڈ 9-14-16 پر پانچ ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرا ئی گئیں امتحا نات میں تمام پرا سسز کے بعد 12 مئی کو عارضی میرٹ لسٹ آویزاں کی گئی جس میں امیدواروں کی بڑی تعداد میں نام ہی شامل نہ تھے امیدواروں کے سکولوں کی ترجیہات کو بھی تبدیل کر دیا گیا سب سے اہم مسئلہ جو امیدواروں کی شکائت کے کیلئے بنائے گئے ڈیسک پر شکائیتی درخواستوں کی وصولی کے بعد ڈائری نمبر تک نہیں دیا جاتا اگر فون پر پوچھا جائے تو اہلکار آفس آنے کا کہتے ہیں جن امیدوار آفس جائے تو خاتون ایجوکیٹرز سے عجیب سے رویہ سے پیش آیا جاتا ہے امیدواروں کا کہنا ہے اس سارے عمل سے ظا ہر ہوتا ہے رشوت اور اقرا پروری کو ہوا دی جا رہی ہے ایجوکیٹرز نے کہا ہمارے ساتھ بہت ہو گئی ہے ہماری تو شادیا ں بھی نوکری کی وجہ سے رکی ہو ئی ہیں خدا را میرٹ کا خون نا کیا جا ئے اس عمل کو شفاف بنا کر میرٹ مکمل کیا جائے تا کہ امیدواروں کو ان کا حق مل سکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے