Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

جگر کی کمزوری اور جسمانی تھکان کے لیے بہترین گھریلو مشروب

ہم دن میں کافی کچھ ایسا کھاتے ہیں جس کا ہمارے جسم پر برا اثرپڑتا ہے اور خصوصاًہمارا جگر زہرلے مادوں سے بھرتا رہتا ہے۔اس کی وجہ سے جگر کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے اور ہم تھکاوٹ کا شکاررہنے لگتے ہیں۔اگر جگر کی کارکردگی بہتر نہ ہواور وہ فاسد مادوں سے بھرا ہوتوانسان کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہوتا جاتا ہے۔آئیے آپ کو ایک ایسا مشروب بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ اپنے جگر کو زہریلے مادوں سے پاک کرلیں گے۔
اجزاء:
دو لیموں (چھلکے سمیت) ۔
ایک کھیرا ۔
تھوڑا " سا پارسلے " دیکھنے میں دھنیے جیسی یہ بوٹی کسی ۔ بھی اچھے سٹور سے مل جائے گی
پانی200ملی لیٹر ۔
بنانے کا طریقہ:
تمام اجزاءکو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح باریک کرلیں اور یکجان ہونے پر خالی پیٹ یہ مشروب نوش فرمائیں۔ اسے پینے کے بعد آپ 1 گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں۔ دن میں دو بار اس سے لطف اٹھائیں،ایک ماہ تک پینے کے بعد کچھ دن کی بریک دیں اور چاہیں تو دوبارہ شروع کردیں۔اس سے آپ دیکھیں گے کہ جسم تروتازہ ہونے کے ساتھ توانائی سے بھر گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے