Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایم پی اے سردار ممتاز احمدبھٹو خان کی ملک ہاؤس گڑھی شاہو لاہور آمد ،حاجی ملک اشفاق چھجڑہ کے بڑے بھائی ملک فیاض چھجڑہ اور چھوٹے بھائی ملک اعجاز چھجڑہ سے ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر)ایم پی اے سردار ممتاز احمدبھٹو خان کی ملک ہاؤس گڑھی شاہو لاہور آمد ،حاجی ملک اشفاق چھجڑہ کے بڑے بھائی ملک فیاض چھجڑہ اور چھوٹے بھائی ملک اعجاز چھجڑہ سے ملاقات۔باہمی اور سیاسی امور پر گفتگو۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار ممتاز احمدبھٹوخان نے کہا کہ علاقائی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔تحصیل تونسہ کی عوام شدید محرومیوں کا شکار ہے اور انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔کاروبار اور ملازمت کے مواقع نہایت محدود ہیں۔سڑکیں نہ ہونے کے باعث عام کاشتکار اپنی فصل منڈیوں تک لے جانے کیلئے شدید مشکلات کا شکار ہے۔پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ان مسائل کے حل کیلئے وہ ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں اور بہت جلد ان کی یہ کوششیں بارآور ثابت ہوں گی اور تحصیل تونسہ کی عوام کوبھی سکھ کا سانس لینا نصیب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بیٹ اور کچے کے علاقے کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔انڈس ہائی وے سے بیٹ بھیڈیں والی تک پختہ سڑک کی تعمیر بہت جلد شروع کردی جائے گی اسی طرح دیگر مسائل کی طرف بھی ان کی بھرپور توجہ ہے ان کا حل بھی بہت جلد نکال لیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے