Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مسلم لیگ (ن) کے نامزد وائس چیئرمین سردارجاوید اقبال قیصرانی کا ٹبی پہنچنے پر شاندار استقبال

ٹبی قیصرانی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے نامزد  وائس چیرمین ضلع کو نسل ڈیرہ غازیخان سردار جاوید اقبال قیصرانی کا ٹبی قیصرانی  پہنچنے پر  شاندار استقبال کیا گیا۔ڈھول کی تھاپ پر جھومر اور فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نامزد  وائس چیرمین ضلع کو نسل ڈیرہ غازیخان سردار جاوید اقبال قیصرانی جب اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد واپس اپنے گھر دائو والی تشریف لانے کیلئے ڈیرہ سے روانہ ہوئے تو ٹبی قیصرانی اور گردونواح کی عوام جوک در جوک ٹبی قیصرانی میں جمع ہو گئی اور ان کا استقبال کرنے کیلئے ریتڑہ کے نزدیک زبیرپٹرول پمپ پر جلوس کی شکل میں پہنچ گئی۔جہاں سردار جاوید اقبال قیصرانی کا شایان شان استقبال کیا گیا اور انہیں جلوس کی شکل میں ٹبی قیصرانی لایا گیا۔جیسے ہی ان کا جلوس ٹبی قیصرانی پہنچا تو  کثیر تعداد میں  اہل علاقہ  جمع ہوگئے اور ان کا نہایت شاندار استقبال کیا گیا، انہیں  پھولوں  کے ہار پہناے گئے، ڈھول کی تھاپ پر انہیں ڈیرے تک پہنچایا گیا اس موقع پر ٹبی قیصرانی میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا، ان کے حامی ناچتے گاتے رہے اور سردار جاوید اقبال قیصرانی،سردار اقبال خان قیصرانی  اور سردار میر بادشاہ قیصرانی زندہ باد  نعرے لگاتے رہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے