Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ٹریکٹر تھریشر پر مزدوری کی مگر ٹریکٹر مالک مزدوری دینے سے انکاری انصاف دلایا جائے

ریتڑہ(نامہ نگار) ایک مہینہ ٹریکٹر تھریشر پر مزدوری کی ہے جس کی مزدوری ایک دس بوری بنتی ہے۔مگر ٹریکٹر مالک اب انہیں مزدوری کی ایک سو دس بوری دینے سے انکاری ہے۔ان خیالات کا اظہار مزدوروں ہدایت اللہ درکھان، رحمت اللہ زور، حفیظ اللہ، نذیراحمد رند، جاوید اقبال مولوی، محمد عمر لنگاہ، سعید موچی، نذیراحمد بلوچ، محمد عمر، محمد عباس ، زیشان بلوچ، محمد یعقوب، محمد ابوبکر، محمد عمران، فیاض احمد، شبیر اور فرحان بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گندم کے سیزن میں ہم تمام مزدوروں نے عبدالحمید شوکارند بلوچ اور عبداللطیف شوکا رند بلوچ کے ٹریکٹر تھریشر پر مزدوری کی جو ایک سو دس بوری بنتی ہے ۔اب یہ دونوں اشخاص ان کی مزدوری ان کو دینے سے انکاری ہیں بلکہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ الٹا انہیں فرضی ڈکیٹی ڈال کر انہیں پھنسانے کی کوششیں بھی کررہے ہیں۔انہوں نے ارباب اختیار سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے